30 سیکنڈ کی ویڈیو فالج کے متعلق پیش گوئی کر سکے گی، تحقیق

ٹائیپے(نیشنل ٹائمز): ہمارے اسمارٹ فونز میں موجود کیمرا وقت کے ساتھ تیزی سے بہتر ہوا ہے لیکن کیا یہ اتنا جدید ہوگیا کہ ہم میں فالج کے خطرے کی نشان دہی کرتے ہوئے ہماری جان بچا سکے۔محققین نے ایک ایسا ایلگورتھم بنایا ہے جو ہماری گردن میں موجود شریانوں کی کشادگی کا معائنہ کرتا ہے۔ یہ پروگرام کسی بھی جدید اسمارٹ فون سے بنائی جانے والی گردن کی 30 سیکنڈوں کی ویڈیو کو اسکین کرتے ہوئے کام کرتا ہے۔گردن میں سکڑی ہوئی شریانیں فالج کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے۔تائیوان کے محققین نے آئی فون 6 کا استعمال کرتے ہوئے 200 سے زائد بوڑھے مریضوں کی گردنوں کی ویڈیو بنائیں۔ شرکاء کو سیدھا لِٹا کر ان کے سروں کو بکس کے اندر رکھا اور بکس پر لگے کیمرے سے ان کی ویڈیو بنائی گئی۔الگورتھم نے 10 میں تقریباً نو مریضوں کے گردن کی سکڑی ہوئی شریانوں کی نشاندہی کی اورجن کو فالج کا خطرہ لاحق تھا۔تائیوان کے دارالحکومت تائیپے کی نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر ہسائیں-لی کاؤ کا کہنا تھا کہ تحقیق کا نتیجہ ایک غیر متوقع لمحہ تھا۔فی الوقت مریضوں کو اسکین کے لیے بھیجنے سے قبل بلند فشار خون یا بلند کولیسٹرول جیسی علامات کی نشان دہی کرنے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر