شہباز گِل پر تشدد کی شہادتیں، سرٹیفکیٹس اور تصویریں متعلقہ حکام کو دے رہے ہیں: فواد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر شپ کی بیٹھک ہوئی جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے، انہیں توڑنے کیلئے ذلیل کیا گیا: عمران خانفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گِل پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، اطلاعات پریشان کن ہیں، اطلاعات ہیں کہ ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد بھی کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایاگیا، کسی بھی جماعت کا شخص ہو اس پر تشدد ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ کل مغرب کے وقت ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے ریلیاں نکلیں گی،عمران خان خطاب کریں گے، یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی ٹارچر کی حمایت کرسکے، شہباز گل پر تشدد سے متعلق تمام جماعتوں کی طرف سے مذمت آرہی ہے، شہادتیں، جن میں سرٹیفکیٹس اور تصویریں شامل ہیں، وہ متعلقہ حکام کو دی جارہی ہیں، کل عمران خان اس تشدد کیخلاف ریلی کی قیادت کریں گے۔شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے بعد عمران خان کی میڈیا سے گفتگو جاریفواد چوہدری نے کہا کہ ریلیاں دو نکات پر ہیں، ایک تشدد اور دوسرا صحافت کا گلا گھونٹے کےخلاف ہیں۔ پرسوں تحریک انصاف راولپنڈی میں بھی جلسہ کر رہی ہے، راولپنڈی جلسے کے بعد جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگاجو 10ستمبر تک جاری رہے گا، 10 ستمبر سے پہلے ہم سمجھتے ہیں کہ اس حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات ہی واحد سیاسی طریقہ ہے جس سے پاکستان کو سیاسی استحکام دے سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر