ملک بھر کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار نقد امداد کی فراہمی شروع کر دی: وزیراعظم

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 15 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر 25 ہزار نقد امداد کی فراہمی شروع کر دی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حالیہ بارشوں سے 15لاکھ خاندان متاثر ہوئے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کےجائزےکیلئے سروےکمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، جانی ومالی نقصان کا ڈيٹا جمع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھرکے انفرا اسٹرکچرکونقصان پہنچا ہے، سب سے زیادہ تباہی بلوچستان میں ہوئی جہاں سیکڑوں لوگ جاں بحق ہوئے، ہم سب کو اس چیلنج سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک بھر کے 15 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر 25 ہزار نقد امداد کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ تباہی کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے کیا گیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت 37.2 ارب روپے 90 لاکھ افراد تک فوری طور پر پہنچائے جارہے ہیں، یہ امدادی رقم مشترکہ سروے کے بعد جانی و مالی نقصان کی مد میں دی جانے والی رقم کے علاوہ ہے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر