اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔ایف آئی اے نے عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیااجلاس میں اسد قیصر، بابر اعوان، بیرسٹر علی ظفر، سیف اللّٰہ نیازی اور عثمان ڈار شریک تھے۔ذرائع مطابق اجلاس کے دوران عدالتوں میں پی ٹی آئی کی زیر سماعت درخواستوں اور شہباز گل کیس کی عدالتی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی



