نواز شریف کو ملک چھوڑنے کا نہیں کہا، برطانوی حکومت

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)برطانوی حکومت کی جانب سے نواز شریف کو ملک چھوڑنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کی گئی ہے۔برطانوی حکومت کے مطابق نواز شریف کو 25 ستمبر تک برطانیہ چھوڑنے کی مہلت دینے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔بیرسٹر غلام مصطفی کے مطابق نواز شریف کے کیس کی پہلے درجے کے ٹریبونل میں ابھی میرٹ پر سماعت ہی نہیں ہوئی، نواز شریف کے برطانیہ قیام کی درخواست گزشتہ برس اگست میں ہوم آفس نے مسترد کردی تھی۔بیرسٹر غلام مصطفی کا بتانا ہے کہ نواز شریف کو اس وقت تک ملک چھوڑنے کی ضرورت نہیں جب تک تمام اپیلیں مسترد نہیں ہوجاتیں، رواں برس فروری میں پہلے درجے کے ٹریبونل میں صرف کیس مینجمنٹ کی سماعت ہوئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ کیس کی مینجمنٹ سماعت میں نواز شریف کی شرکت ضروری نہیں تھی، نواز شریف کی اپیل کا عمل طویل مدت تک چل سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر