’مردم شماری پر سپریم کورٹ کے احکامات نہ مانے تو بلدیاتی الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے‘

کراچی(نیشنل ٹائمز): کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے مردم شماری کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات نہ مانے گئے تو 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔کراچی میں پریس کانفنرسن کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں کرنا کسی صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حلقہ بندیاں لسانی بنیادوں پر کی گئی ہیں، حلقہ بندیوں میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا ہے، سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں کی گئی حلقہ بندیاں آئین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، کراچی اور حیدر آباد میں جس طرح کی حلقہ بندیاں کی گئی ہیں اس میں لسانیت کو فروغ دیا گیا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کہیں 90 ہزار، کہیں 50 سے 30 ہزار پر حلقہ بنایا گیا ہے، جہاں ہمارے ووٹر ہیں وہاں کی حلقہ بندی زیادہ ووٹرز پر کی گئی ہیں، یہ انتخابات سے پہلے کی گئی دھاندلی ہے، ہم عدالت میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، الیکشن کمیشن بھی گئے، وزیراعظم اور صدر مملکت سے سوال کرتا ہوں کہ انصاف کے لیے اور کہاں جائیں؟سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا ہم بلدیاتی الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں چاہتے، پچھلی بار بارش کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کیا گیا تھا۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ہر مردم شماری میں شہری علاقوں میں لوگوں کو کم دکھایا گیا لیکن اب کی بار ڈنڈا مارا گیا ہے، مقدمہ اب بھی سپریم کورٹ میں ہے کہ قانون کے مطابق مردم شماری کریں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو باتیں سپریم کورٹ نے مانی ہیں وہ حکومت بھی مانے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو 28 اگست کے نتائج ہم نہیں مانیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر