اجے دیو گن کا بیٹی کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق قیاس آرائیوں پر ردِعمل

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کا اپنی بیٹی نیسا دیوگن کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق بھارتی میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔جیسا کہ بھارتی میڈیا پر ایک کے بعد ایک بہت سی نامور بالی ووڈ شخصیات کے نوجوان بچوں کے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خبریں آرہی ہیں جن میں اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکار سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور، اداکار سنجے کپور کی بیٹی شانایا کپور اور اداکار امیتابھ بچن کے نواسےآگستیہ نندا شامل ہیں۔ایسے میں بھارتی میڈیا کی جانب سے بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی اجے دیوگن اور کاجل سے بھی یہ سوال کیا جاتا ہے کہ’کیا ان کی 19 سالہ بیٹی نیسا دیوگن کا بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ ہے؟‘اجے دیوگن نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’نیسا ابھی نوعمر ہے، اس نے کاجول یا مجھے ابھی تک نہیں بتایا کہ وہ کس شعبے میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہے اور فی الحال وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہی ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’اور اگر وہ فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ اس کا اپنا انتخاب ہوگا، بطور والدین، ہم ہمیشہ اس کی حمایت کریں گے‘۔اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ’بیٹی کے کیریئر کے بارے میں ابھی کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا، اور نیسا اپنے کیریئر کے بارے میں خود فیصلہ کرے گی‘۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر