شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر چل رہے ہیں، چوہدری شجاعت

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ق) سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لےکر چل رہے ہیں۔پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پکڑ دھکڑ کی سیاست کے بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے، ہمیں سیاست کا نہیں معیشت کا سوچنا چاہیے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ معیشت کی بحالی اس وقت سب کا پہلا ایجنڈا ہونا چاہیے، مہنگائی اور غربت ختم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔اسلام آباد میں مسلم لیگ کا اجلاس طارق حسن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کی متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ اگلے سال جولائی میں آپریشنل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گوارد ایئرپورٹ کی تکمیل میں روڑے اٹکائے گئے، نوٹس بھیجے گئے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت شمسی توانائی پر ستمبر میں جامع پالیسی لے کر آ رہی ہے۔چوہدری شافع حسین نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کے بارے میں جو بے ہودہ باتیں کی گئیں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والوں کی ہمیشہ قدر کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر