اسلام آباد:پاک فوج کو بغاوت پر اکسانے والے شہباز گل کو عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے پر کر دیا۔ شہبازگل کو تفتیش سے بچانے کیلئےتحریک انصاف کی جانب سے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، یہ عدالتی احکامات کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے،عمران خان نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ شہبازگل کو تفتیش سے بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، عمران خان نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں، عدالتی احکامات کی کھلم کھلی خلاف ورزی کی گئی، عمران خان کا پنجاب کی بیورورکریسی پرناجائزدباؤ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شہباز گل کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے موقف اپنایا کہ یہ کام غیر قانونی ہے نہیں ہو سکتا۔تاہم عمران خان نے آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ جو بھی نتائج ہوں پرواہ نہیں، شہباز گل کو منتقل کیا جائے۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے،ان پر جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، جس طرح سے شہباز گل کے ساتھ سلوک گیا ہے اس ہاؤس کو اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان کو غلط قرار دیدیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ شہباز گل نے غلط بات کی تاہم آصف زرداری اور نواز شریف نے بھی بیانات دیے، ان کو کیوں جیلوں میں نہیں ڈالا جا رہا؟ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کے بیان سے فوج کو اکسانے کا ایسا تاثر گیا، شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی، ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔
شہباز گل کو تحقیقات سے بچانے کی تمام کوششیں ناکام



