وزیر دفاع ہمیں کہہ رہا ہے ہم محب وطن نہیں، اسد عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع ہمیں کہہ رہا ہے ہم محب وطن نہیں، وزیر دفاع نے ماضی میں خود متنازع بیانات دیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، سب کو نظر آرہا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ خواجہ آصف بتائیں فلور آف دی ہاؤس پر فوج کے خلاف کیوں بیان دیا تھا؟ قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز گل پر بدترین جسمانی تشدد کیا گیا، ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ ان کا مقصد تشدد کرکے من گھڑت بیان لینا ہے، جسمانی تشدد ہوچکا ہے، شواہد کورٹ میں جج کو دکھا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پر شہباز گل کو رکھا جائے اس جگہ کا سب کو پتہ ہو، یقین دہانی کروائی جائے کہ شہباز گل پر تشدد نہ ہو، واضح طور پر ایک دفعہ تشدد کرکے قانون کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیر دفاع کی اسٹیٹمنٹ بڑی مضحکہ خیز ہے، ماحول بنانے کی کوشش کی گئی کہ تحریک انصاف نے فوج کے خلاف مہم چلانے کی کوشش کی، سب کے سیاسی میدان ختم ہو رہے ہیں، عمران خان ان سے سنبھالا نہیں جا رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے اس حکومت سے پنجاب چھینا، ہر علاقے کے لوگ آج عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں ان سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔اس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے کہا ہے ایف آئی اے بتائے کس قانون کے تحت کارروائی کر رہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پرچے ان پر بھی کٹنے چاہئیں، ان سے بھی سوال کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر