عمران خان کا الیکشن لڑنے کا اعلان، حکومت کو قانونی ماہرین کی حمایت نہ مل سکی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معلوم ہوا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان پر اعتراضات دائر کرنے کے سلسلے میں حکومت کو قانونی ماہرین کی حمایت نہ مل سکی۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی 9 نشستوں پر 25 ستمبر 2022 کو ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر رکھا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام حلقوں میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے ہیں۔دوسری جانب حکومت نے عمران خان کے اس فیصلے کے خلاف اعتراضات دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحادیوں کے قانونی مشیروں نے کام مکمل کرلیا ہے۔مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صدر فضل الرحمن نیازی ، پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ہارون الرشید اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب سے جب اس ضمن میں رائے لی گئی تو ان کا مؤقف تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑنے پر کوئی قدغن نہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر