لائیو پرفارمنس میں حرامانی کی بے عزتی ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکارہ حرامانی کو بیرونِ ملک لندن میں کنسرٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔سوشل میڈیا سائٹس پر اداکارہ حرا مانی کے کنسرٹ سے ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حرا مانی کانسرٹ کے دوران لائیو پرفارمنس دے رہی ہیں، ولایتی لباس میں ملبوس حرا مانی مشہور پاکستانی گانے ’جا تجھے معاف کیا‘ گا رہی ہیں۔حرا مانی اپنی پرفارمنس میں کانسرٹ کے شرکاء کو بھی شامل کرنا چاہ رہی ہیں مگر سامنے بیٹھے لوگ نہایت اُکتائے ہوئے اور خاموش نظر آ رہے ہیں۔حرا مانی گانے کے کچھ بول گا کر مائیک شرکاء کے سامنے کرتی ہیں اور گانے کے اگلے بول ایک ساتھ گانے کا کہتی ہیں مگر اس پر بھی سب چُپ نظر آئے۔ہال میں اچھی خاصی چھائی خاموشی پر حرا مانی کہتی ہیں کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی، جس پرشرکاء کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔حرا مانی اپنا سا منہ لے کر شرکاء کو تکنے لگتی ہیں اور تھک ہار کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتی ہیں جس پر ناظرین بھرپور ردِ عمل دیتے ہیں۔اس ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ حرا مانی پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حرا کو یاد ہونا چاہیے کہ وہ ایک اداکارہ ہیں گلوکارہ نہیں جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے حرا مانی کے پہناوے پر تنقید کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر