سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم میں کردار ادا کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا

ممبئی (نیشنل ٹائمز) سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا، شاہ رخ خان کو جب تمام صورتحال سے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے جواب دیا ’’بھائی تو بھائی ہے‘‘۔بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق یش راج بینرز تلے بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے مختصر کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے فلم میں ’ٹائیگر‘ کے کردار سے انٹری دی ہے جس کے لیے فلمساز ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کے لیے سلمان خان نے جب اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی تو فلمساز ادتیا چوپڑا سلمان خان کے پاس گئے تاکہ انہیں معاوضہ ادا کرسکیں تاہم دبنگ اداکار نے شوٹنگ کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بہت منانے کی کوشش کی تاہم بالی ووڈ سلطان نے جواب دیا ’’شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے، اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں‘‘۔ سلمان خان کی جانب سے پیسے نہ لینے پر ادتیا چوپڑا اب انہیں مہنگا تحفہ دینے کا سوچ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر