اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف قومی اداروں کی تخریب، پاکستانی قوم کی تقسیم اور انتشار کی سازش کر رہی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے کار خاص کاپاک فوج کو اکسانے کا بیانیہ عمران خان کی آشیرباد کے بغیر ممکن ہی نہیں۔پاکستان تحریک انصاف اداروں کے خلاف گھناؤنی مہم میں ملوث نکلی۔ تحقیقاتی رپورٹ نے پی ٹی آئی کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔شہدائے لسبیلہ کے خلاف مذموم مہم کی تحقیقات کے دوران یہ انکشافات سامنے آئے ہیں کہ اس گھنائونی مہم میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ملوث نکلے۔اس پوری مہم میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اداروں کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم میں سینکڑوں پی ٹی آئی کارکن ملوث تھے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ پاک فوج اور شہدائے لسبیلہ کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم میں ہندوستانی اکائونٹس بھی پکڑے گئے اور پی ٹی آئی کارکن بھارت کی اس پروپیگنڈا مہم کا حصہ بن گئے۔ یہ مذموم مہم چلا کر شہدائے لسبیلہ کے لواحقین کو شدید اذیت پہنچائی گئی اور پاک فوج کے خلاف جان بوجھ کر من گھڑت اور بے بنیاد کہانی گڑھی گئیں۔سرکاری ذرائع کے دعوی کے مطابق اس پوری مہم میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اداروں کے خلاف اس گھناؤنی مہم میں شامل تھے۔ سیاسی جماعت کی اس مہم میں کچھ بھارتی اکاؤنٹس بھی ملوث نکلے۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی جب پوری قوم سیلاب اور ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث ہونے والی شہادتوں پر غمزدہ تھی۔ اس غیر اخلاقی سازش سے اداروں، شہداء اور شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔باخبر ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ گھناؤنی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سر پرستو ں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تفتیش کرنے والے اداروں کا اس مہم کے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دن رات تفتیش جاری ہے۔
پوری پی ٹی آئی پاک فوج مخالف مہم کا حصہ بنی رہی، ریاستی اداروں کیخلا ف گھنائونی سازش بے نقاب



