روس نے اپنے مجوزہ خلائی اسٹیشن کا ماڈل متعارف کرا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روسی خلائی ادارے نے اپنے اسپیس اسٹیشن کے ماڈل کو پیش کیا ہے۔اس ماڈل سے معلوم ہوتا ہے کہ روس کا تیار کردہ خلائی اسٹیشن دیکھنے میں کیسا ہوگا۔اس سے عندیہ ملتا ہے کہ روس انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے علیحدہ ہونے کے لیے سنجیدہ ہے۔روسی خلائی ادارے روس کوسموس نے اسپیس اسٹیشن کا ماڈل ماسکو کے قریب ہونے والی فوجی ۔ صنعتی نمائش کے دوران پیش کیا اور روسی میڈیا نے اسے Ross کا نام دیا ہے۔روس کوسموس کے مطابق یہ نیا اسپیس اسٹیشن 2 مراحل میں لانچ کیا جائے گا مگر فی الحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔پہلے مرحلے میں اسپیس اسٹیشن کے 4 موڈیول کام کرنا شروع کریں گے اور دوسرے مرحلے میں مزید 2 موڈیول اور ایک سروس پلیٹ فارم کا اضافہ کیا جائے گا۔اسپیس اسیشن کی تعمیر مکمل ہونے پر وہاں 4 خلاباز رہ سکیں گے۔روس کے سرکاری میڈیا نے عندیہ دیا ہے کہ اسپیس اسٹیشن کی تعمیر کے پہلے مرحلے کا آغاز 2025 یا 2026 میں ہوسکتا ہے۔روس کوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس 2024 کے بعد آئی ایس ایس کو چھوڑ دے گا اور اپنے خلائی اسٹیشن کی تیاری پر کام کرے گا۔آئی ایس ایس کو 1998 میں لانچ کیا گیا تھا اور امریکی خلائی ادارہ ناسا 2030 تک آئی ایس ایس کو آپریٹ کرنا چاہتا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اب تک روس کی جانب سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے علیحدگی کی باضابطہ تصدیق موصول نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر