مخصوص اوقات میں کھانا کھانے سے وزن میں کمی ممکن ہے، تحقیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)موٹاپے سے پریشان افراد اب صرف 3 مہینوں میں اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن کے کچھ مخصوص اوقات میں کھانا کھانے سے صرف 3 مہینوں کے اندر ہی وزن میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق، صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان کھانے سے انسان کے وزن میں نمایاں کمی ممکن ہے۔یونیورسٹی آف الباما میں سائنس دانوں نے موٹاپے کے شکار 90 امریکی افراد کو اس تحقیق کے لیے منتخب کیا اور ان کے لیے ایک جیسی غذا اور ورزش کا تعین کیا۔ اس تحقیق میں شریک افراد میں اکثریت خواتین کی تھی، جن کی اوسط عمر 43 برس تھی اور ان کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی)39.6 تھا۔ان شرکاء کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا اور اُنہیں ڈائٹ کے معمول کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں اور ایک جیسی بھی ورزش کروائی گئی۔اس تحقیق کے نتائج کے مطابق، موٹاپے کا شکار بڑی عمر کے افراد 14 ہفتے تک ان 8 گھنٹوں میں کھانے کے معمول پر عمل کرتے ہوئے اوسطاً 6.3 کلوگرام وزن کم کرسکتے ہیں۔ تاہم، ان کے مقابلے میں وہ لوگ جوکہ اپنی مرضی کے وقت پر کھانا کھائیں وہ صرف 4 کلوگرام ہی وزن کم کرسکتے۔اس تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کے لیے وقت کو محدود کرنا ہماری کیلوریز کو محدود کرتا ہے، مخصوص وقت میں کھانے کے معمول کے سبب روزانہ کے حساب سے شرکاء میں 214 اضافی کیلوریز کے استعمال میں کمی آئی۔یہ وزن کم کرنے کا ایک مشہور طریقہ کار ہے جسے جینیفر اینسٹن، نکول کِڈمین اور بینیڈکٹ کمبربیچ جیسے ہالی ووڈ اسٹار برسوں سے استعمال کر رہے ہیں۔ اس طریقے سے نا صرف وزن کم ہوسکتاہے بلکہ یہ بڑھتی عمر سے متعلقہ بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔موٹاپا دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا مسئلہ ہے جس کے سبب لوگ کینسر، امراضِ قلب اور صحت کے دیگر مسائل میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ وزن میں نمایاں کمی کے اس طریقۂ کار کے حوالے سے کی گئی یہ تحقیق جرنل جاما انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر