شہبازگل بالکل ٹھیک ہیں، برہنہ کرکے مارنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : وزیر داخلہ پنجاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر جیل میں تشدد کی تردیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، شہبازگل کو برہنہ کرکے مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ میری شہبازگل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، عمران خان سے مل کر انھیں شہباز گل کی صحت کے بارے میں آگاہ کروں گا۔ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ شہبازگل سے کافی سارے لوگوں نے ملاقات کی ہے، شہبازگل وفاق کا کیس ہے،اڈیالہ جیل صرف اس کی کسٹوڈین ہے، پنجاب میں 40 سے زائد جیل ہیں، جیل میں سکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے۔وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے بیان کی حمایت نہیں کرتا، ایبسلوٹلی ناٹ۔خیال رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک انٹرویو میں شہباز گل کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنائے جانےکا الزام عائد کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر