چلتے چلتے 75 سال ہوگئے، کب آئے گا پاکستان؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف پاکستانی اداکار علی عباس پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پرحقیقی آزادی کے منتظر ہیں۔علی عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر آزادی کے اتنے برس گزرنے کے بعد بھی پاکستانی قوم کی ذہنی غلامی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک مونوکروم فوٹو شیئر کی ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کہ’چلتے چلتے 75 سال گزر گئے ناجانے کب آئے گا پاکستان‘۔خیال رہے کہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی یعنی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر جہاں ملک بھر میں پورے جوش و جذبے سے آزادی کا جشن منایا گیا وہیں کافی لوگوں کی جانب سے آزادی کے اتنے برس بیت جانے کے بعد بھی ملک میں موجودہ مسائل اور خراب معاشی صورتحال کی وجہ سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ آخر حقیقت میں ہم کب آزاد اور ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوں گے۔



  تازہ ترین   
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر