اہم مقدمات میں اپنے رویے سے اے این ایف نے خود کو مشکوک کرلیا، جسٹس فائز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سپریم کورٹ نے چرس اسمگلنگ کیس کے ملزم عدنان خان کی ضمانت منظور کرلی.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ کیا اے این ایف کے پاس بائیک پر چرس لیجانے کی کوئی معلومات تھیں؟ ۔پراسیکوٹر اے این ایف نے جواب دیا کہ بغیر نمبر پلیٹ بائیک دیکھ کر روکا تو چرس برآمد ہوگئی۔بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو روکنا پولیس کا کام ہے اے این ایف کا نہیں، شہر میں ہزار گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹ ہوں گی کیا اے این ایف سب کی تلاشی لے گی؟ اہم مقدمات میں اپنے رویے کی وجہ سے اے این ایف نے خود کو مشکوک کرلیا ہے، دوسرے مقاصد کیلئے اے این ایف نے اپنی ساکھ خراب کرلی، جس کی وجہ سے سوالات اٹھ رہے ہیں، کل پھر کسی جج کی گاڑی سے چرس نکال لیں تو ؟۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوٹر صاحب یہ کل آپ کی گاڑی سے بھی چرس نکال سکتے ہیں، سب پتہ ہے منشیات کہاں بکتی ہیں وہاں اے این ایف کوئی کارروائی نہیں کرتا، بغیر معلومات اے این ایف کسی سواری کو کیسے روک سکتا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قانون واضح ہے معلومات ہوگی پھر کارروائی ہوگی، پولیس کو اطلاع کے بغیر کیا اے این ایف ایسے گاڑیوں کو روک کر تلاشی لے سکتی ہے ؟۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا تین کلو چرس بائیک کی سیٹ کے نیچے آ سکتی ہے، پڑوسی سے جھگڑا ہوتو اس پر بھی منشیات ڈال دیں۔عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزم عدنان خان کے خلاف اٹک تھانہ میں اے این ایف نے مقدمہ درج کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر