حافظ نعیم کا کراچی میں لوڈشیڈنگ اور بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے تحریک کا اعلان

کراچی(نیشنل ٹائمز): حافظ نعیم الرحمن نے شہر قائد میں بلدیاتی مسائل کے حل اور بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر تحریک کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شہر کی بدترین صورتحال اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہر کی بدترین صورتحال ہے، شاہراہوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں، لوگوں میں کمر درد اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل پیدا ہوچکے ہیں، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے، سیاسی بنیادوں پر بھرتی ایڈمنسٹریٹر روزانہ سوشل میڈیا سیشن کروانے آجاتے ہیں، سندھ حکومت نے کراچی والوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، ڈیم بھر ہونے کے باوجود شہر میں پانی کی قلت ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کو لگام دو تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف اب اہل کراچی کو نکلنا پڑے گا، 21 اگست کو یونیورسٹی روڈ پر عظیم الشان حق دو کراچی مارچ کیا جائے گا اور اہل کراچی اپنے مستقبل کا فیصلہ سنا دیں گے، شدید لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر