حکومت کا حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا اعلان

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) وزارت مذہبی امور نے 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حج آپریشن 2022 کی تکمیل کے بعد گزشتہ روز وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ واپس ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امورسبسڈی کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے فی حاجی کے حساب سے رقم کی ادائیگی 17 اگست سے 31 اگست تک مکمل کرے گی۔مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ حجاج اپنی اصل شناختی دستاویزات دکھا کر یہ رقوم اپنے متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں اور جن حاجیوں کے اکاؤنٹس ہیں ان کو ان کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ5 ارب 10 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم سرکاری اسکیم کے تمام 34049 حاجیوں کو ادا کی جائے گی 34 ہزار 49سرکاری حجاج کو رقوم کی واپسی کی اطلاع بذریعہ موبائل SMS کی جائے گی جس کے لیے سرکاری حجاج مقررہ وقت کے اندر اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر