افغانستان میں بارشوں سے تباہی، درجنوں افراد ہلاک، شہریوں کی ریلے میں بہنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق پروان میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 32 ہو گئی ہے جبکہ لوگر کے علاقے پلِ عالم میں بھی 10 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف حادثات میں 150 سے زائد افراد زخمی اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے مویشی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں کچے مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں۔افغانستان میں حالیہ بارشوں کے باعث مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور کئی رابطہ سڑکیں بھی سیلابی پانی کی نذر ہو گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر