پاکستانی اسکالرز کے لیے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کا ایوارڈ

کراچی: (نیشنل ٹائمز)جامعہ کراچی کے احاطے میں واقع انٹرنیشنل سینٹر برائے حیاتیاتی و کیمیائی علوم (آئی سی سی بی ایس) سے وابستہ ذیلی ادارے، ڈاکٹر پنجوانی مرکز برائے سالماتی ادویہ (پی سی ایم ڈی) کے اسکالرز نے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے تحت اپنی تحقیق پر پال ڈیوڈلے وائٹ ایوارڈ جیتا ہے۔ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) کے ایک پی ایچ ڈی طالب علم وقاص احمد نے حال ہی میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن سے ”پاول ڈیوڈلے وائٹ انٹر نیشنل اسکالر ایوارڈ“ اپنے نام کیا ہے۔آئی سی سی بی ایس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل اسکالر ایوارڈ وقاص احمد اور ان کے معاون مصنفین کو اپنی تحقیق کی اعلیٰ درجے کی تلخیص (ایبسٹریکٹ) تحریر کرنے پر دیا ہے، وقاص احمد کے معاون مصنفین میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم، ڈاکٹر عرفان خان، ڈاکٹر محسن خان، ردا ماریہ قاضی اور ربیعہ منیر کے نام شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر