خواتین کے مقابلے میں مردوں کو کینسر کے خطرات زیادہ ہوسکتے ہیں، تحقیق

میری لینڈ(نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ طرزِ زندگی کے بجائے ممکنہ طور پر حیاتیاتی فرق کی وجہ سے عورتوں کے مقابلے میں مردوں کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کے خطرات زیادہ ہو سکتے ہیں۔امیریکن کینسر سوسائٹی کے جرنل میں شائع ہونے والی یہ تحقیق نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کی رہنمائی میں کی گئی۔تحقیق کی مصنفہ سارہ ایس جیکسن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمارے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ کینسر کے کیسز کو صرف ماحولیاتی اعتبار سے نہیں سمجھا جا سکتا بلکہ مردوں اور عورتوں میں کچھ بنیادی حیاتیاتی تفاریق ہیں جو کینسر کے خطرے سے دوچار کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کینسر میں جنسی تفریق کی وجوہات کا سمجھا جانا بیماری کے علاج اور اس سے بچاؤ کے لیے اہم معلومات فراہم کرسکتا ہے۔مطالعے میں محققین نے میڈیکل ہسٹری کے ساتھ تمباکو نوشی وغیرہ جیسی عادات، باڈی ماس انڈیکس اور قد، جسمانی سگرمیوں، غذا اور ادویہ کے استعمال کی پیمائش کی جس میں مجموعی طور پر مردوں کو 21 اقسام کے کینسر لاحق ہونے کے خطرات زیادہ سامنے آئے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں 1995 سے 2011 تک کی جانے والی تحقیق میں 50 سے 71 سال کی عمر کے درمیان 171247 مرد اور 122823 خواتین شامل تھیں۔محققین کے مطابق سامنے آنے والے 26 ہزار693 کینسر کے کیسز میں 17 ہزار 951 کیسز مردوں کے اور 8 ہزار 742 کیسز خواتین کے تھے۔ صرف تھائرائیڈ اور پتے کے کینسر کے کیسز میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ تھی لیکن مردوں کے عورتوں کی نسبت دیگر کینسر کی اقسام میں مبتلا ہونے کے خطرات 1.3 سے 10.8 گُنا زیادہ تھے۔تاہم، جنسی تفریق کے کینسر کا سبب بننے کی کیا وجوہات ہوتی ہیں اس کے متعلق کوئی واضح چیز سامنے نہیں آسکی اور محققین نے اس معاملے پر مزید مطالعات کرنے پر زور دیا ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر