ہنسنے سے مضرِ صحت کولیسٹرول کم ہوتا ہے، تحقیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہنسنا انسان کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے یہاں تک کہ یہ انسان کو امراضِ قلب سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔دی ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق ہنسنے سے انسان کی صحت پر پڑنے والے اثرات کسی بھی قلبی ورزش کے برابر ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہنسنے سے انسان کے دل کی دھڑکن بہتر اور جسم سے اتنی ہی کیلوریز کم ہوتی ہیں جتنی کہ چہل قدمی کرنے سے ہوتی ہیں۔ ہنسنے کا عمل جسم سے ایسے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے جوکہ صحت کے لیے مضر ہو جبکہ مفید کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔تحقیق کے دوران کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار ذیابیطس کے مریضوں میں ایک سال تک روزانہ آدھا گھنٹہ ہنسنے کے مثبت اثرات دیکھے گئے۔سال کے آخر میں ذیابیطس ان مریضوں میں 26 فیصد مفید کولیسٹرول کا اضافہ دیکھا گیا۔ہنسنے سے انسان کے ذہن پر موجود دباؤ کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے خون کی شریانیں کُھلتی ہیں اور فشارِ خون کم ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ہنسنے کے دوران شریانیں نائٹرک آکسائیڈ خارج کرتی ہیں جو کہ ان شریانوں کے کُھلنےکا سبب بنتی ہے۔نائٹرک آکسائیڈ کا تعلق سوزش اور شریانوں میں گٹھلیاں بننے میں کمی سے بھی ہے۔اس حوالے سے ایک اور تحقیق جوکہ یونیورسٹی آف ٹیکساس میں کی گئی، مزاحیہ ویڈیو اور شریانوں میں پیدا ہونے والی فوری لچک کے درمیان تعلق بھی سامنے آیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر