پہلی مرتبہ انسانی امنیاتی نظام کا مکمل نقشہ تیار

کیمبرج: (نیشنل ٹائمز)سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے جدید ترین اسکریننگ ٹٰیکنالوجی کی بدولت انفرادی خلیات کے درمیان روابط اور جوڑ کو نوٹ کرتے ہوئے انسانی امنیاتی نظام کا اب تک مکمل ترین اور مربوط نقشہ تیار کیا ہے۔اس طرح کینسر سمیت کئی امراض کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور توقع ہے کہ اگلی نسل کی ادویہ اور طریقہ ہائے علاج میں مدد ملے گی۔ لیکن واضح رہے کہ اس کی پشت پر ہماری وہ سمجھ بوجھ شامل ہے جس کے تحت ہم برسوں سے بدن کے امنیاتی خلیات پر غور کررہے ہیں جو اندرونی دفاعی نظام کی تشکیل کرتے ہیں۔اس عمل میں ایک اہم ترین شے وہ رابطے ہیں جو امنیاتی خلیات کی سطح پر موجود پروٹین انجام دیتے ہیں اور ریسپٹرپروٹین سے جڑتے ہیں۔اگرچہ ہم ریسپٹر سے جڑنے والے کئی خلیات سے تو واقف ہیں لیکن اب ویلکم سینگرانسٹٰی ٹیوٹ اور ای ٹی ایچ زیورخ کے سائنسدانوں نے بڑی محنت سے امنیاتی خلیات کا تفصیلی ڈائیگرام بنایا ہے اور اس پر عشروں سے کام جاری ہے۔ لیکن جدید ٹٰیکنالوجی سے اس میں تیزی پیدا ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک ٹیکنالوجی کو’ہائی تھروپٹ سرفیس ریسپٹر اسکریننگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت امنیاتی خلیات کے پروٹین کے ایک دوسرے سے راوبط کو ایک نقشے سے بیان کیا گیا۔ماہرین کے مطابق امنیاتی خلیات کے باہمی رابطوں کا یہ نقشہ اس نظام کو سمجھنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس سے نت نئے علاج اور تھراپی کی راہیں کھلیں گی۔اس وائرنگ کو دکھانے والا ڈائیگرام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آخرکسطرح خلیات ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں اور باہمی تفاعلات کو سمجھا جاسکتا ہے۔ اس طرح خود امنیاتی نظام کو بھی مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ ہمارا بدن کئی بیماریوں سے ازخود لڑنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے جسے امنیاتی نظام کہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 20 برس سےماہرین مختلف طریقوں سے اسے سمجھنے کی کوشش کررہے تھے جس میں اب نمایاں کامیابی ملی ہے۔ اس سے خود امنیاتی یعنی آٹوامیون بیماریوں کو بھی سمجھا جاسکے گا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر