اجوائن کے قہوے سے وزن کم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گرم مسالے میں شمار کی جانے والی اجوائن کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں، اسے ناصرف کھانوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کا قہوہ بھی بنا کر پیا جا سکتا ہے۔اجوائن مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہےاور اس میں وٹامن اے، سی، کے، بیٹا کیروٹن، کیلشیئم ،فولاد، فاسفورس، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم سمیت 12 اقسام کے بھرپور اینٹی آکسیڈنٹ خواص پائے جاتے ہیں۔اجوائن کا قہوہ پینے سے پیاس نہیں لگتی، یہ جسم میں پانی اور نمکیات کا توازن معتدل رکھتی ہے، بُلند فشارِخون کم کرتی ہے کیونکہ اس میں مخصوص فائٹوکیمیکلز (Phytochemicals) (ایسے کیمیائی مرکبات جو پودوں کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں) بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس قہوے کے استعمال سے دیگر نمکیات اور دھاتوں کی خاصیت کی وجہ سے خون کی نالیوں میں لچک برقرار رہتی ہے، نیز خون کی نالیوں میں خون کی ترسیل اور روانی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہتی ہے۔پیٹ پھولنے سے نجات دائمی پیٹ پھولنے کا شکار افراد کے اجوائن کا قہوہ باقاعدگی سے پینے سے اس حالت میں مدد مل سکتی ہے، پیٹ پھولنے کی وجوہات میں غذا کا انتخاب یا مسلسل بیٹھے رہنے والا طرزِ زندگی ہو سکتا ہیں، اجوائن کا قہوہ پینا پیٹ پھولنے سے نجات کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔وزن میں کمی صحت مند طریقے سے وزن کم کرنے کا ایک یقینی طریقہ یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نظامِ ہاضمہ ٹھیک کام کرتا رہے، جب کھانا صحیح طریقے سے ہضم ہو جاتا ہے تو غیر ضروری وزن میں اضافے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، ہاضمے کی خصوصیات کی بدولت اجوائن کا قہوہ وزن میں کمی کے سفر میں ایک مددگار ساتھی ثابت ہو سکتا ہے۔جوڑوں میں درد کا علاج جن افراد کو جوڑوں میں درد کی شکایت ہے، اجوائن اُن کے استعمال کے لیے بھی مفید ہے، اجوائن کا قہوہ درد کی شدت میں کمی لاتا ہے، جس سے درد میں آرام ملتا ہے۔جرنل آف انفلامیشن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جوڑوں میں درد سوجن کے باعث ہوتا ہے جبکہ اجوئن میں اینٹی انفلامیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔کھانسی اور نزلے کا علاج زکام اور کھانسی کا ایک روایتی گھریلو علاج اجوائن کے قہوہ کا ایک گلاس پینا ہے، ایک چائے کا چمچ اجوائن اور چند تلسی کے پتے ایک گلاس پانی میں ابال کر پینے سے فوراً نزلہ، زکام، کھانسی اور سردی ختم ہو جائے گی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر