معجزاتی مالیکیولز کی دریافت، آب حیات کا کام کرسکےگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی محققین نے معجزاتی مالیکیولز کا ایک گروپ دریافت کر لیا ہے جو بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرسکتا ہے۔اسرائیلی جرنل میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق محققین پُرامید ہیں کہ جلد ان مالیکیولز کی مدد سے ایک ایسی دوا تیار کرلیں گے جو عمر سے متعلقہ بیماریاں جیسے پارکنسنز اور الزائمر میں مفید ثابت ہوں گی ۔محققین نے مطالعے کے دوران ایک ایسا مالیکیول دریافت کیا ہے جو انسانی خلیات کو بڑھتی عمر کے نقصانات و اثرات سے بچاسکتا ہے اور اس میں تاخیر پیدا کرسکتا ہے جس سے انسان کے ٹشوز کے لیے طویل عرصے تک اپنے کام کو برقرار رکھنا ممکن ہو جاتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے عمل میں ایک اہم عنصر خلیات کی کوالٹی کنٹرول میکانزم کا کمزور ہونا ہے جس سے انسان پر بڑھتی عمر کے اثرات نمودار ہوتے ہیں ۔ جب عمر کے ساتھ ساتھ یہ نظام کمزور ہونا شروع ہوتا ہے، تو یہ خراب مائٹوکونڈریا(mitochondria) کی تعمیر کا باعث بنتا ہے ۔پروفیسر ایناو گراس (Einav Gross) کا کہنا ہے کہ مائٹوکونڈریا خلیات کے لیے ’پاور پلانٹس‘ کے طور پرکام کرتا ہے ۔ مائٹوکونڈریا کا موازنہ چھوٹی برقی بیٹریوں سے کیا جا سکتا ہے جو خلیات کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اگرچہ یہ ’بیٹریاں‘ مسلسل ختم ہوتی رہتی ہیں، لیکن ہمارے خلیات میں ایک جدید طریقہ کار ہے جو خراب مائٹوکونڈریا کو ہٹاتا ہے اور ان کی جگہ نئی بیٹریاں لاتا ہے۔تاہم یہ نظام بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہو کر ختم ہوجاتا ہے، جو انسانی خلیات کی خرابی کا سبب بنتا ہے جس سے مختلف بیماریاں جیسے پارکنسنز، الزائمر اور دل کے امراض کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ ان کی دوا دنیا بھر میں عمر رسیدہ افراد میں کسی بھی بیماری کے شروع ہونے سے قبل ہی خلیاتی خرابی کو ٹھیک کرنے اور روک تھام کے اقدام کے طور پر کام کر سکے گی۔مقالے کے شریک محقق شموئیل بین ساسن کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بڑھتی عمر سے متعلق بہت سی بیماریوں کی نشوونما میں نمایاں طور پر کمی لانے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر