بڑھاپے میں دماغ کو تندرست رکھنا ہو تو جوانی میں کیا کھانا چاہیے؟

نیویارک(نیشنل ٹائمز) میڈیٹرینین ڈائٹ (Mediterranean Diet)وزن کم کرنے کے لیے آزمودہ ڈائٹ ہے، جس کے دیگر بے شمار طبی فوائد بھی تحقیقات میں سامنے آ چکے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے دماغ کے متعلق اس خوراک کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق شکاگو کے رش یونیورسٹی میڈیکل سنٹر کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں میڈیٹرینین ڈائٹ کھانے والے افراد کا دماغ بڑھتی عمر میں دوسرے لوگوں کو نسبت کہیں زیادہ نوجوان رہتا ہے اور جو لوگ اس ڈائٹ کے دوران پیزا اور برگر جیسے مغربی کھانے کھاتے ہیں ان کی دماغ صحت پر اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1993ءسے 2012ءکے درمیان 65سال سے زائد عمر کے 5ہزار لوگوں کی خوراک اور ذہنی صحت پر اس کے اثرات کی نگرانی کی اور نتائج میں بتایا ہے کہ جو لوگ میڈیٹرینین ڈائٹ کے پابند رہے ان کے دماغ 6سال تک زیادہ نوجوان رہے۔ ان کے برعکس جو لوگ پیزے اور برگر جیسی مغربی غذائیں کھاتے رہے ان کے دماغ تیزی سے بوڑھے ہوئے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر پوجا اگروال کا کہنا تھا کہ ”میڈیٹرینین ڈائٹ جس کا بڑا حصہ پھلوں، سبزیوں، مچھلی اور اناج پر مشتمل ہوتا ہے، انسان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ اس کے دماغ پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ تاہم جب اس کے ساتھ سرخ گوشت، برگر، پیزا، مٹھائی وغیرہ جیسی چیزیں کھائی جائیں تو میڈیٹرینین ڈائٹ کے فوائد غارت ہو جاتے ہیں۔“



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر