سبز چائے، ذیابیطس اور جسمانی سوزش میں مفید ثابت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کولمبس، اوہایو: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبز چائے کے بہت سے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ جادوئی مشروب ذیابیطس میں مفید ثابت ہوسکتا ہے اور معدے کے نظام میں موجود بیکٹیریا کو صحت مند رکھتے ہوئے اندرونی جسمانی سوزش (انفلیمیشن) بھی کم کرتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین نے میٹابولک سنڈروم کے مریض اور تندرست افراد پر سبزچائے کے اجزا آزمائے اور ان کے نتائج دیکھے ہیں۔ یہ تحقیق اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا کہ سبز چائے انسانی معدے اور نظامِ ہاضمہ میں مفید بیکٹیریا بڑھاتی ہے جس سے میٹابولک سنڈروم سے وابستہ طبی خطرات کم ہوتے ہیں۔ان امراض میں ذیابیطس، امراضِ قلب اور فالج وغیرہ قابلِ ذکرہیں۔ نئی تحقیق میں جامعہ اوہایو نے پروفیسر رچرڈ برونو نے چوہوں پر تجربات کئے ہیں۔ جب انہوں نے سبز چائے کے مفید اجزا چوہوں کی غذا میں ملائے تو پہلے آنتوں اور معدے میں مفید بیکٹیریا بڑھے۔ ان سے پورا نظام بہتر ہوا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر