’اگست میں گولڈ میڈل، یہ ضروری تھا‘، اداکاروں کی نوح بٹ کو مبارکباد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نوح بٹ کو سوشل میڈیا پر خوب مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔اداکار عمران اشرف نے ٹوئٹر پر نوح بٹ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا اور بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔عمران اشرف نے پنجابی میں لکھا ‘مارکیٹوں کے شٹر بند کردو’، ساتھ ہی اداکار نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ڈرامہ و فلم پروڈیوسر نبیل قریشی نے بھی ٹوئٹ کی اور کہا واؤ! اگست کے ماہ میں گولڈ جیتا ہے، یہ ضروری تھا۔اداکار اعجاز اسلم نے بھی نوح بٹ کو فخر کی علامت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے ہی چمکتے رہو۔یاد رہے کہ نوح دستگیر نے 2018 میں بھی پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر