چقندر کا رس ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کتنا مؤثر ہوسکتا ہے؟

پورٹس ماؤتھ(نیشنل ٹائمز): سائنس دان ایک نئی تحقیق شروع کرنے جارہے ہیں جس میں وہ یہ مطالعہ کریں گے کہ چقندر کا رس پی کر ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں سے چکنائی کتنے مؤثر انداز میں کم کی جاسکتی ہے۔محققین نے جانوروں پر کیے جانے والے گزشتہ مطالعوں میں یہ بتایا تھا کہ نائٹریٹ چکنائی کے سفید خلیوں کو بھورے خلیوں میں تبدیل کرسکتے ہیں جن کو ختم کرنا آسان ہوتا ہے۔لیکن اب یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ اور بورن ماؤتھ یونیورسٹی کی محققین کی ٹیم نائٹریٹ سے بھرپور چقندر کے رس کو پینےسے انسانوں پر مرتب ہونے والے اثرات کا معائنہ کریں گے۔یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کے اسکول آف اسپورٹس، ہیلتھ اینڈ ایکسرسائز سائنس کے ڈاکٹر اینٹ شیفرڈ کا کہنا تھا کہ انسانوں اور اکثر دیگر مملیوں میں دو قسم کے چکنائی کے خلیے ہوتے ہیں۔ چکنائی کے سفید خلیے توانائی کو ذخیرہ کرتے ہیں اور بھورے خلیے حرارت پیدا کرنے کے لیے اس توانائی کا استعمال کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چکنائی کے بھورے خلیوں کو ختم کرنا کافی آسان ہوتا ہے لہٰذا محققین یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اگر نائٹریٹ ان چکنائی کے سفید خلیوں کو بھورے خلیوں میں بدلنے میں مدد دے سکتے ہیں تو کیا لوگوں کو مزید کیلوریز کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔محققین فی الحال ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا رضا کار تلاش کر رہے ہیں۔ یہ ایک دائمی بیماری ہوتی ہے جو انسانی جسم کی بلڈ شوگر کی سطح پر نگرانی کو روک دیتی ہے۔ تحقیق میں شامل شرکاء کو روزانہ 14 دن تک دو علیحدہ دورانیوں میں آدھا گلاس جوس پینے کا کہا جائے گا۔ایک دورانیے میں چقندر کا رس پلایا جائے گا جبکہ دوسرے دورانیے کوئی دوسرا فرضی رس(پلیسیبو) پلایا جائے گا جس کا ذائقہ بالکل چقندر کے رس کی طرح ہی ہوگا۔دو ہفتوں کے بعد تمام شرکاء بورن ماؤتھ کی ریسرچ فیسیلٹی کا دورہ کریں گے جہاں یہ جاننے کے لیے ان کا ایم آر آئی کیا جائے گا کہ ان کے جسم میں کتنے چکنائی کے بھورے خلیے موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر