چاکلیٹ کا اہم عنصر ’کا کوکوا‘ فشارخون اور شریانوں کا سکڑاؤ کم کرسکتا ہے، تحقیق

سرے:(نیشنل ٹائمز) یونیورسٹی آف سرے کی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کوکوا بلند فشار خون اور شریانوں کے سکڑنے کو کم کر سکتا ہے۔ماضی میں کی جانے والی تحقیقوں میں کوکوا فلیونولز کے متعلق یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ بلڈ پریشر کی ادویات کی طرح فشارِ خون اور شریانوں کےسکڑنے کو کم کرسکتا ہے۔تاہم، روز مرّہ زندگی میں بلڈ پریشن کم کرنے میں یہ فیونولز کتنے مؤثر ہوتے ہیں، یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے۔سرے میں کی جانے والی نئی تحقیق اس فکر کو کم کرتی ہے کہ بلند فشار خون کے علاج کے طور پر استعمال کیا جانے والا کوکوا جب فشارِ خون نہیں بڑھا ہوا ہوتا تب فشارِ خون کم کرتے ہوئے صحت کے لیے خطرہ کھڑا کر سکتا ہے۔ اس بات کا سامنے آنا علاج کے طور اس کے استعمال کی راہ ہموار کرتا ہے۔اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں محققین نے فلیونولز کے فشار خون اور شریانوں کے سکڑنےکو کم کرنے کے لیے کلینکل ماحول سے باہر استعمال کیے جانے پر تحقیق کی۔یونیورسٹی آف سرے میں کارڈیوویسکیولر میڈیسن کے پروفیسر کرسچین ہیئس کا کہنا تھا کہ بلند فشار خون اور شریانوں کا سکڑنا کسی بھی شخص میں دل کے مرض اور فالج کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔ لہٰذا ان صورتوں کے نِت نئے طریقے سے علاج کے لیے ہماری تحقیقات اہمیت کی حامل ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر