’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط میں دانش کی موت کیوں ہوئی؟ ہمایوں سعید نے راز فاش کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کی موت سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا ہے۔اداکار ہمایوں سعید اور واسع چوہدری جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران شو ایک خاتون نے ہمایوں سے میرے پاس تم ہو میں ان کے کردار دانش کی موت سے متعلق سوال کیا؟جس کے جواب میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا ڈرامے کے اختتام میں دانش کی موت میرے کہنے پر ہی ہوئی تھی۔ہمایوں سعید نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر 23 سال پرانی تصاویر شیئر کردیںہمایوں سعید نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ ڈرامے پر ڈسکشن ہو ، اگر ڈرامے کے اختتام میں دانش کی شادی کسی اور خاتون سے ہو جاتی تو اس پر بعد میں کوئی بات نہ کرتا اور دانش کی شادی ہو بھی جاتی تو وہ کبھی خوش نہ رہ پاتا کیوں کہ وہ اپنی پہلی بیوی کو ہی یاد کرتا، اتنا سیدھا بندہ تھا وہ کسی کے ساتھ خوش نہیں رہ پاتا۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ یا تو وہ اکیلا رہتا یا پھر مرجاتالیکن مرنے سے ڈرامے کے اختتام پر زیادہ شور مچا۔



  تازہ ترین   
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر