جینیاتی امراضِ قلب کے علاج کےلیے انقلابی انجکشن پر تحقیق شروع

لندن (نیشنل ٹائمز): بین الاقوامی سائنس دانوں اور امراضِ قلب کے ماہرین کی ایک ٹیم کو تین کروڑ برطانوی پاؤنڈ کی رقم بطور تحقیق دی گئی ہے جس سے جینیاتی امراضِ قلب کو دور کرنے کے لیے انقلابی انجکشن بنایا جائے گا۔اصل میں یہ بہت بڑی غیرمنافع بخش گرانٹ ہے جس کے تحت ایسے ہزاروں افراد کی جان بچانا ممکن ہوگا جو خاص جینیاتی بگاڑ کی وجہ سے ’اب تک‘ ناقابلِ علاج دل کے مرض میں گرفتار ہیں۔یہ رقم ایک چھوٹے تحقیقی گروہ، ’ کیورہارٹ‘ کو دی گئی ہے جس کا مقصد موروثی طور پر دل کی بیماری کا حل تلاش کرنے لیے درست ترین جین تھراپی وضع کرنا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ تھراپی ایک ٹیکے کی صورت میں ہوگی۔برطانیہ، امریکا اور سنگاپور کے سائنسداں بھی اس پینل میں شامل ہیں جن میں حکومتِ برطانیہ کے مشیرانِ طب و سائنس بھی موجود ہیں۔ اس جینیاتی کیفیت میں دل اچانک رک جاتا ہے اور مریض ہلاک ہوجاتا ہے یا پھر تیزی سی ہارٹ فیل کی جانب بڑھتا ہے۔اسے طب کی زبان میں جینیاتی کارڈیو میوپیتھیس کہا جاتا ہے۔ ان کے نصف مریضوں کو عطیہ قلب درکار ہوتا ہے کیونکہ یہ مرض لاعلاج ہے اور عطیات بھی محدود ہیں۔ اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں 250 میں سے ایک فرد اس کیفیت کا شکار ہوسکتا ہے اور صرف برطانیہ میں ہی اسے ڈھائی لاکھ سےزائد مریض موجود ہیں۔ٹیکے میں سی آر آئی اس پی آر نامی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جس کی بدولت مریضوں کے ڈی این اے کو نئے سرے سے لکھا جائے گا یا ناقص جین کو درست کیا جائے گا تاہم اس میں ماہرین نے غوروفکر کرکے اس تکنیک کو مزید بہتر بنایا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر