جڑواں بچوں کی متوقع آمد کی خبروں پر عالیہ بھٹ نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے جڑواں بچوں کی متوقع آمد کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔گزشتہ دنوں رنبیر کپور کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہو گی۔حال ہی میں فلم ‘ڈارلنگز’ کی تشہیر کے دوران صحافی نے عالیہ بھٹ سے اس حوالے سے سوال کیا جس کا انہوں نے بخوبی جواب بھی دیا۔عالیہ بھٹ نے کہا ‘رنبیر نے اس وقت مذاق کیا تھا، اس نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی، ہمارے پاس خبروں اور معلومات کی کمی ہے اسی لیے یہ ایک خبر بن چکی ہے’۔اداکارہ نے کہا ‘میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت لوگوں کو میرے اور رنبیر کی خوشحال زندگی اور صحت کے لیے دعا کرنی چاہیے، بس!’واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں برس اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں نے جون میں اعلان کیا کہ ان کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر