تصاویر: بالی وڈ اداکارائیں اپنی پہلی فلم میں کیسی دکھائی دیتی تھیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ہر انسان میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت میں تبدیلی کرکے خود کو مزید باوقار بنا لیتا ہے اور اس خاصیت میں بالی وڈ اداکاراؤں کا کوئی جواب نہیں ہے۔آج ہم بالی وڈ کی پانچ اداکاراؤں کی پہلی فلم اور آخری فلم کا موازنہ کریں گے اور دیکھیں گے کون سی اداکارہ کو وقت نے کتنا تبدیل کیا؟ایشوریا رائے بچن:ایشوریا رائے نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997 میں فلم ‘ایروور’ سے کیا تھا جب کہ اب حال ہی میں انہوں نے فلم Ponniyin Selvan میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، یہ فلم ستمبر 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے 2006 میں فلم ‘ایشوریا’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا، دیپیکا کی حالیہ فلم ‘گہرائیاں’ ہیں جو 2022 میں ریلیز کی گئی۔بالی وڈ میں بے بو کے نام سے مشہور کرینہ کپور نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 2000 میں ‘ریفیوجی’ سے کیا تھا جس میں ان کے ساتھ ابھیشیک بچن اور سنیل شیٹی نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔کرینہ نے حال ہی میں عامر خان کے ساتھ فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ میں کام کیا ہے جو رواں برس ریلیز کی جائے گی۔پریانکا چوپڑا:پریانکا چوپڑا کی پہلی فلم ‘Thamizhan’ تھی جو 2002 میں ریلیز کی گئی، جب کہ اداکارہ کی حالیہ ویب سیریز ہالی وڈ کی ہے جس کا نام Citadel ہے۔کترینہ کیف:بالی وڈ کی کیٹ کی پہلی فلم ‘بوم’ تھی جو 2003 میں ریلیز ہوئی تھی، کترینہ کی حالیہ فلم ‘فون بھوت’ ہے جو 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر