فضائی آلودگی ڈیمنشیا کی وجہ بن رہی ہے، برطانوی ماہرین

لندن(نیشنل ٹائمز): ہم یہ تو جانتے ہیں آلودہ اور گندی فضا میں سانس لینے کا طویل عمل پھیپھڑوں اور قلب کے لیے شدید نقصان دہ ہوتا ہے لیکن اب برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی تیزی سےبڑھتے ہوئے ڈیمنشیا مرض کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔یہ بات برطانیہ میں ’فضائی آلودگی کے طبی اثرات پرمشتمل کمیٹی‘ ( سی او ایم ای اے پی) میں ماہرین نے کیا۔ برطانوی حکومت کے سائنسی مشیروں نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی میں مسلسل رہائش سے ڈیمنشیا اور دماغی انحطاط کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ان کا اصرار ہے کہ بڑھتی ہوئی تحقیقات سے یہ واضح ہوتا جارہا ہے کہ آلودہ ہوا سے اکتسابی صلاحیتیں شدید متاثر ہوسکتی ہیں۔اس کارروائی کو باقاعدہ ایک رپورٹ میں شائع کیا گیا ہے جس میں 70 تحقیقات کا نچوڑ شامل ہے۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ بڑھاپے اور عمر رسیدگی میں دماغی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور فضائی آلودگی اس عمل کو مزید تیز کرکے ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس سے قبل آلودگی دل، پھیپھڑوں اور دیگر اعضا کے لیے نقصان دہ ثابت ہوچکی ہے۔مشیران میں امپیریئل کالج کے فرینک کیلی بھی شامل ہیں جو تین برس سے اس پرغور کررہے ہیں۔ ان کے مطابق ڈیمنشیا اکیسویں صدی کے بہت بڑے چیلنج میں سے ایک ہے جس کی عالمی شرح بڑھ رہی ہے تاہم کمیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ شواہد کے باوجود ڈیٹا کی قلت کی وجہ سے فضائی آلودگی اور ڈیمنشیا سےمتاثرہونے والوں کی درست تعداد نہیں بتائی جاسکتی۔ ان کے مطابق 2018ء میں برطانیہ بھر میں 209600 ڈیمنشیا کیسز میں سے 60 ہزار کی وجہ خراب ہوا کو قرار دیا جاسکتا ہے۔فضائی آلودگی تین طریقوں سے اثرانداز ہوتی ہے۔ اول، آلودگی کے ذرات خون کی باریک نالیوں کو شدید متاثر کرتے ہیں، دوم اس طرح دماغ تک خون کی فراہم متاثر ہوتی ہے، سوم دماغی خلیات شدید متاثر ہوتے ہیں اور مریض تیزی سے ڈیمنشیا کی جانب بڑھتا ہے۔ پھر جانوروں پر تجربات سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر