باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلندفشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

شیکاگو: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو اکثر قیلولہ کرتے ہیں ان کے بلند فشار خون اور فالج میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔تحقیق میں شریک افراد جو عمومی طور پر دن میں قیلولہ کرتے تھے ان کے قیلولہ نہ کرنے والے افراد کی نسبت بلند فشار خون میں مبتلا ہونے کے امکانات 12 فی صد اور فالج میں مبتلا ہونے کے امکانات 24 فی صد زیادہ تھے۔امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن جرنل کےایک جزو ہائپرٹینشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اگر قیلولہ کرنے والے فرد کی عمر 60 برس سے کم تھی تو اس میں کبھی قیلولہ نہ کرنے والے یا کبھی کبھار قیلولہ کرنے والے فرد کی نسبت بلند فشار خون میں مبتلا ہونے کے امکانات 20 فی صد زیادہ تھے۔حال ہی میں ادارے کی جانب سے دل و دماغ کی بہتر صحت کے آٹھ ضروری اقدامات میں نیند کے دورانیے کو شامل کیا گیا ہے۔تحقیق کے نتائج محققین کی جانب سے ہائپر ٹینشن کے خطرے سے دوچار افراد کو علیحدہ کرنے کے باوجود وہی رہے۔ ان افراد میں ٹائپ 2 ذیابطیس کے مریض، بلند فشار خون کے مریض، ہائی کولیسٹرول، نیند کے مسائل سے دوچار افراد اور وہ لوگ جو رات کی شفٹ میں کام کرتے ہیں شامل ہیں۔کلینیکل نفسیات دان مائیکل گرینڈنر، جو اس تحقیق کا حصہ نہیں تھے، نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ قیلولہ کرنا نقصان دہ نہیں ہے لیکن ایسا اس لیے ہوسکتا ہے کہ لوگ قیلولہ اس لیے کرتے ہیں کیوں کہ ان کی رات کی نیند پوری نہیں ہوئی ہوتی ہے۔ رات کی خراب نیند کا تعلق خراب صحت سے ہوتا ہے اور قیلولہ اس کمی کو پورا کرنے کےلیے کافی نہیں ہوتا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر