شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 50 ، 50 لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ لاہورہائیکورٹ میں شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے 1990 میں 14 اعشاریہ 865 ملین کے اثاثے ڈیکلیئر کئے،2009 میں انہوں نے اپنی جائیداد کی تقسیم کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اس کے تحت رمضان شوگرمل شہبازشریف کے حصے میں آئی ،113 کروڑ40 لاکھ کے شیئر حصے آئے جو بچوں کو دے دیئے،چودھری شوگرمل نوازشریف اورعباس شریف کے حصے میں آئی ،2018 میںشہبازشریف خاندان کے اثاثے7 ارب32 کروڑ کے ہو گئے ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ڈیفنس میں یہ کرائے پر رہتے رہے ہیں ،2014 سے 2018 تین کروڑ سالانہ آمدن ہوئی ،اس آمدن کے کوئی ذرائع نہیں بتائے گئے ،فیصل بخاری نے کہاکہ 2008 سے 2018 تک زرعی پیداوار کتنی ہوئی وہ کہاں گئی اس کا نہیں بتاتے ،292 کنال فروخت کی اور106 کنال سات سال بعد حوالے کی ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نصرت شہباز نے ٹی ٹیز سے کمپنی بنائی جس کی ڈائریکٹر بنیں ،ایک کمپنی کا منافع ایک کروڑ روپے سے بھی کم تھا،حمزہ شہبازکے 53 کروڑ30 لاکھ کے اثاثے ہیں ،ان کو 23 ٹی ٹیز آئی ہیں ،فیصل بخاری نے کہاکہ جب تک ان کے پاس عوامی عہدہ تھا کوئی ٹی ٹیز نہیں آئی ،شہبازشریف فیملی کا ایک طریقہ کار تھا،یہ جس دوران پبلک آفس میں ہوتے تب ٹی ٹیز نہیں آئی تھی ،شہبازشریف کے اکاؤنٹ میں پبلک آفس کے دوران کوئی ٹی ٹیز نہیں آئی ۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر