کترینہ اور شوہر کو مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

بالی ووڈ انڈسٹری کی ہر دل عزیز جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کو سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وکی کوشل نے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے پر سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔حال ہی میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شکایت درج کروانے کے بعد پولیس نے اس جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت مانویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مانویندر سنگھ نامی یہ آدمی بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ کا رہنے والا ہے، ممبئی میں فلموں اور ٹی وی سیریز میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔گرفتار ملزم کا کہنا ہے وہ کترینہ کیف کا مداح ہے اور اداکارہ سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا۔اس ملزم کے دو انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیں اور ان دونوں اکاؤنٹس کے بائیو میں اس نے کترینہ کیف کا ذکر اپنی بیوی کے طور پر کیا ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر