بابراعظم پہلی بار بلے بازی میں نمبر ون پوزیشن پر آگئے

دبئی ( نیشنل ٹائمز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ میچز کی رینکنگ جاری کر دی ، بابراعظم پہلی بار بلے بازی میں نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔ ون ڈے رینکنگ میں 18سال بعد پاکستانی بلے باز پہلی پوزیشن پر آگیا ۔ پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھینی ۔ بابر اعظم 865 پوائنٹس کیساتھ پہلی ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 825پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں ۔جنوبی افریقہ کیخلاف دو میچز میں سینچریاں سکور کرنے والے فخر زمان ون ڈے رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر ہیں ۔ون ڈے میں باولنگ کی شعبے میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر دسویں پویشن پر ہیں ۔آل راو نڈرز کی کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سر فہرست ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم ساتویں پوزیشن پر ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر