عاطف اسلم رمضان کے دوران سلام عاجزانہ ریلیز کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی منفرد آواز کی وجہ سے مقبول گلوکار عاطف اسلم دوران رمضان اپنی خوبصورت آواز میں سلام عاجزانہ ریلیز کریں گے۔انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے اپنی نئی پیشکش سلام عاجزانہ سے متعلق مختلف تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو جلد ریلیز کی خوش خبری سنائی۔تصاویر میں عاطف اسلم کو دیگر کاسٹ کے ہمراہ سلام پیش کرتے اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، عاطف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سلام عاجزانہ جلد ریلیز کیا جائے گا۔گلوکار نے اپنی پوسٹ میں رمضان کریم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔عاطف کی پوسٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں4 لاکھ سے زائد مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے، یہی نہیں بلکہ عاطف کے مداح ان کی نئی پیشکش کے جلد ریلیز ہونے کے حوالے سے بھی خاصے پرجوش نظر آرہے ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر