پاکستان میں کورونا سے 7 افراد جاں بحق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ساتوں افراد کا تعلق صوبۂ سندھ سے ہے۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ95 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 679 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 166 کی حالت تشویش ناک ہے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 462 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 49 ہزار 73 ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 23 ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 93 لاکھ 80 ہزار 845 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں ریکارڈ کی گئی جو 8 اعشاریہ 27 فیصد تک پہنچ گئی۔کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 اعشاریہ 50 فیصد، ‎مظفر آباد میں 5 اعشاریہ 88 فیصد، ‎اسکردو میں 5 اعشاریہ 88 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔مثبت کورونا کیسزکی شرح ‎گلگت میں 4 اعشاریہ 60 فی صد، ‎فیصل آباد میں 3 اعشاریہ 52 فی صد، ‎سرگودھا میں 3 اعشاریہ 23 فی صد ریکارڈ کی گئی۔کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ‎پشاور میں 2 اعشاریہ 92 فی صد، ‎مردان میں 2 اعشاریہ 86 فی صد اور ‎کراچی میں 2 اعشاریہ 19 فی صد ہو گئی۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر