وزن کم کرنے والا پراٹھا کونسا ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ہم روز روٹیاں اور پراٹھے کھاتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں، اس لیے اس کے بغیر رہنا ناقابلِ تصور ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہمارا نظام اس کا عادی ہے اور ہماری بھوک اس وقت تک پوری نہیں ہوتی جب تک ہمیں گھر کی روٹی، پراٹھا اور سبزی دال کا کھانا نہ ملے۔ہم جانتے ہیں کہ ہماری روٹی یا پراٹھا صحت مند گندم کے آٹے سے بنتا ہے لیکن یہ سچ ہے کہ اس میں کاربوہائیڈریٹ بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے سے متعلق بہترین غذا نہیں ہے، اگرچہ اس کے استعمال کو کم کرنے کا ہمیشہ ایک آپشن ہوتا ہے لیکن ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو دن کے تقریباً تمام کھانوں کے ساتھ پراٹھے لینا چاہتے ہیں۔ایسے افراد جو پراٹھوں کو پسند کرتے ہیں ان کے لیے ماہرینِ غذائیت نے ایسا پراٹھہ تیار کیا ہے جس سے ناصرف وزن کم کیا جاسکتا ہے بلکہ پراٹھا کھانے کی خواہش کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔وزن کم کرنے والا پراٹھا بنانے کا طریقہ:اجزاء:½ کپ گلوٹین فری آٹا½ کپ کٹی ہوئی گوبھی¼ کپ باریک کٹی پیازنمک، مرچ پاؤڈر اور دھنیا حسبِ ذائقہ2 کھانے کے چمچ گھیپانی یا بادام کا دودھت رکیب:اوپر دیے گئے تمام اجزاء کے ساتھ آٹا گوندھ لیں، اس مکسچر کو 30 منٹ کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔ اب اس کے پیڑے بنائیں اور پیڑے کے اوپر اور نیچے بٹر پیپر لگا دیں، اب بٹر پیپر کے ساتھ ہی پیڑے کو پراٹھے کی شکل دیں۔ایک گرم پین پر تھوڑا سا گھی ڈالیں، ایک طرف سے بٹر پیپر ہٹائیں اور پراٹھے کے تھوڑا سا پکنے کا انتظار کریں اور پھر دوسرے بٹر پیپر کو آہستہ سے اوپر سے ہٹا دیں اور جب تیار ہو جائے تو مزے سے لطف اندوز ہو کر کھائیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر