بچے توجہ کی کمی کو تخلیقی صلاحیت سے پورا کرتے ہیں، تحقیق

برلن (نیشنل ٹائمز): جرمنی کے میکس پلینک اِنسٹیٹیوٹ میں بچوں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو کسی کام میں توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آتی ہے جبکہ کسی بھی کام کو آسان بنانے کے لیے پوشیدہ طریقہ کار ڈھونڈ نکالنے میں بچے بہت اچھے ہوتے ہیں۔بڑوں کی نسبت بچے کسی کام پر صحیح طریقے سےتوجہ دینے کے قابل نہیں ہوتےساتھ ہی وہ چیزوں کو کم یاد رکھ پاتے ہیں اور ان کی توجہ کا دورانیہ کم ہوتا ہے۔ ایسا ان کی دماغی صلاحیتوں کی نشو نما کے مرحلے میں ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انہیں مسئلے کا حل تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔تاہم، میکس پلینک انسٹیٹیوٹ کے ایک محققین کے گروپ ’نیورو کوڈ‘ نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ بچے کم اہمیت کی حامل معلومات کو اچھی طرح عمل میں لاتے ہیں اور اس کو مسئلے کے حل کے لیے نئے اور تخلیقی لائحہ عمل ڈھونڈنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔جبکہ بڑے بھی کوئی کام کرتے وقت فوری طور پر لائحہ عمل کو بدل دیتے ہیں۔پلوس ون نامی جرنل میں شائع ہونے والے مقالے میں بتایا گیا کہ بچے جب روایتی طریقے، جیسے کہ توجہ مرکوز کرنے، سے کسی کام کو کرنے میں بدتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ بڑوں کی طرح کام مکمل کرنے کے لیے فوری طور پر لائحہ عمل کوبدلنے کے طریقے کا استعمال کرتے ہیں۔نیوروکروڈ گروپ کے سربراہ اور نفسیات دان اور نیورو سائنٹسٹ نِکولس شُک کا کہنا تھا کہ محققین کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ جہاں بچوں کی توجہ بڑوں کی نسبت زیادہ آسانی سے بٹ جاتی ہے، حیران کن طور پر ان کےلیے نئے حل ڈھونڈ نکالنا آسان ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر