گوشت کو محفوظ کرنے والا نمک صحت کے لیے مضر قرار

اونٹاریو (نیشنل ٹائمز): عام طور پر گوشت کو محفوظ بنانے کےلیے استعمال کیے جانےوالے سوڈیم نائٹریٹ نامی سفید نمک کی حالیہ مہلک زہر آلودگی میں اضافے کے سبب ماہرینِ صحت نے اس مرکب پر سخت قوانین کے اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔ گوشت کی حفاظت کے علاوہ اس مرکب کو خودکشی کرنے کے لیے بھی بطور زہر استعمال کیا جارہا ہے۔کینیڈا میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل کے مطابق کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں 1980 سے 2020 کے درمیان سوڈیم نائٹریٹ کے سبب کم از کم 28 اموات ہوئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر گزشتہ دو سال کے عرصے میں واقع ہوئی ہیں۔امریکا میں نیشنل پوائزن ڈیٹا سسٹم نے 2015 سے 2020 تک سوڈیم نائٹریٹ سے زہر آلود ہونے والے 47 کیسز ریکارڈ کیے اور اونٹاریو کی طرح زیادہ تر یہ کیسز 2019 اور 2020 میں ہوئے۔سوڈیم نائٹریٹ کا کھایا جانا میتھیموگلوبِینیمیا کی صورت پیدا کرتا ہے۔ یہ ایک خون کی بے ترتیبی ہوتی ہے جس میں خلیوں کو انتہائی قلیل مقدار میں آکسیجن ملتی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہائپوکسیا (یعنی آکسیجن کی کمی) اور بعض اوقات فوری طور پر موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔متعدد مریضوں کے دل فی منٹ 100 مرتبہ سے زیادہ بار دھڑکتا ہے اور ان کی جِلد نیلی اور جامنی ہوجاتی ہے۔ دیگر علامات میں آکسیجن کی کم سطح اور خون کا چاکلیٹی کتھئی رنگ ہوجانا ہے۔ اس کا علاج میتھائلین بلیو، ایک قسم کا نمک جو رنگنے کے کام آتا ہے، کا فوری استعمال ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر