‘میری بیوی کو مجھ سے زیادہ سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری پسند ہے’

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ گوری خان کو سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری زیادہ پسند ہے۔یہ ویڈیو کلپ بھارت کے معروف صحافی رجت شرما کے پروگرام ‘آپ کی عدالت’ سے لیا گیا ہے جس میں موجود افراد شاہ رخ سے دلچسپ سوالات پوچھ رہے ہیں جب کہ میزبان نے خود بھی اداکار سے سوال کیا۔رجت شرما نے شاہ رخ سے کہا کہ ‘میں نے ایک جگہ آپ کی بیوی کا بیان پڑھا تھا، انہوں نے کہا کہ انہیں آپ سے زیادہ سنجے اور عامر کی اداکاری پسند ہے’۔شاہ رخ نے مسکراتے ہوئے رجت شرما کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ‘میری بیوی کو سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری زیادہ پسند ہے، وہ سمجھتی ہے کہ میں اوور ایکٹنگ کرتا ہوں، بہت زیادہ ہاتھ پاؤں ہلاتا ہوں’۔پروگرام میں موجود ایک مداح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ ‘کیا یہ سچ ہے کہ آپ شوٹنگ کے دوران گوری کو 8 سے 10 بار فون کرتے ہیں ، کیا آپ ان سے ڈرتے ہیں؟ ‘اداکار نے جواب دیا کہ ‘ فون کا ڈر سے کیا تعلق؟ وہ یاد آتی ہیں تو فون کرلیتا ہوں، اگر وہ مجھے ہر 5 منٹ یا 5 گھنٹے بعد یاد آئیں گی تو میں فون کروں گا، میں کسی اور کی بیوی کو تو فون نہیں کرتا نا ‘۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر