راولپنڈی، ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر سیکڑوں مقدمات درج، 3 عمارتیں سیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)راولپنڈی میں مچھر کے ذریعے پھیلنے والے وائرل انفیکشن ڈینگی کے پیشِ نظر انسدادِ ڈینگی مہم کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 217 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ انسدادِ ڈینگی کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 عمارتوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے مطابق بارہا وارننگ کے باوجود خلاف ورزیوں پر 3 ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ضلع بھر میں ٹیمیں تمام گھریلو و صنعتی علاقوں کی سرویلینس کر رہی ہیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے بتایا ہے کہ انسدادِ ڈینگی کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہری ماحول کو صاف اور خشک رکھ کر ڈینگی کے خاتمے کی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر