سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ‘ان فالو’ کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایا ناز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا۔کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے، اسی لیے دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی تصدیق پاکستانی شوبز سے منسلک ایک صحافی آمنہ حیدر نے بھی کی تھی۔اس کے کچھ دن بعد سجل نے انسٹاگرام سے اپنے ساتھ لکھے احد کا نام بھی ہٹا دیا تھا جس نے ان خبروں کو مزید ہوا دی تھی۔تاہم اب سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کر دیا ہے جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔وائرل اسکرین شاٹس پر صارفین نے بھی اظہارِ خیال کیا جن میں سے کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ دونوں اداکاروں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے، یہ ان کی زندگی ہے، انہیں جو بہتر لگے گا وہ کریں گے۔خیال رہے کہ جب احد اور سجل کی علیحدگی کی خبریں آئیں تو اس وقت چند شوبز اداکاروں نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغامات جاری کیے اور صارفین سے سجل کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی اپیل کی۔واضح رہے کہ تاحال سجل اور احد نے اپنی علیحدگی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر